امریکا نے بھارتی میزائل گرنے کے واقعہ پر جواب دینے سے انکار کردیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکا نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے پر تبصرے سے انکار کردیا . میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے، معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے .

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی اشارہ نہیں ہے، جیسا کہ آپ نے بھارتی حکام سے بھی سنا کہ یہ واقعہ ایک حادثے کے علاوہ کچھ نہیں تھا . انہوں نے کہا کہ بھارت میں یورینیم چوری اور گرفتاریوں کا علم نہیں ہے . خیال رہے کہ 9مارچ کو ایک انہونا اور خطرناک واقعہ

ہوا تھا، بھارت سے ایک سپرسانک میزائل 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پاکستان میں گرا تھا، بھارتی میزائل 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں گرا تھا .

. .

متعلقہ خبریں