single photo

بریکنگ نیوز: عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلان ، اس بار کیا ہونے والا ہے؟ پاکستانیوں کے لیے سرپرائز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کا ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ، عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ دو روز میں متوقع . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کے لیے حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں متوقع ہے .

ضرور پڑھیں: غیرملکی مسلمان خواتین کیلئے بغیر محرم ویزہ ، سعودی عرب نے یقین دہانی کرادی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور اپنی اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کریں گے. حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ایک سے 2 روز میں متوقع ہے.وزیراعظم کی امریکا سے واپسی پرسعودی عرب جانے کی مشاورت کی جا رہی تھی تاہم اب وہ امریکا روانگی سے قبل ہی سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں. واضح رہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کا یہ تیسرا دورہ سعودی عرب ہو گا. وزیراعظم بننے کے بعد سے عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہوئے ہیں. خاص کر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں. دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک کے لئے روانہ ہوں گے. وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چار روز پر مشتمل ہوگا ،نجی طیارے پر جائیں گے.وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے. وزیر اعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماوں سے سائڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی.امریکہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار اور تاجربھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرینگے. وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے.وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کواٹھائیں گے. وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کی رات امریکہ سے واپس روانہ ہوں گے .وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کی آمد سے قبل امریکہ پہنچیں گے.

..

ضرور پڑھیں: حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور صلح صفائی کیوں ضروری ہے ؟ عمران خان کیوں جان بوجھ کر کیوں اس مشکل ترین محاذ پر صف آراء ہوئے ہیں ؟ جان کر آپ کپتان کو سیلوٹ کریں گے

Top