single photo

فیاض الحسن چوہان کا ایک اور سکینڈل منظرعام پر۔۔۔ ماڈل گرم حریم شاہ اور صندل خٹک کے بعد اب کس کو بلیک میل کرتے رہے؟ عمران خان بھی شدید پریشان ہوگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا، جس کے آتے ہی عمران حکومت تنقید کا نشانہ بن گئی . راولپنڈی کنٹرولرامتحانات نے چیئرمین راولپنڈی بورڈ کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے فیاض الحسن چوہان کے صاحبزادے امیدوارفہدحسن کےفزکس پریکٹیکل کےنمبروں میں رودبدل پرنتیجہ روکنے کا حکم دیا گیا .

ان کا مزید کہنا تھا کہ فزکس پریکٹیکل کے14نمبرتبدیل کرکے30کرنےپرنتیجہ روکاگیا . کنٹرولر امتحانات نے اپنے خط میں انکشاف کیا کہ فزکس کےپریکٹیکل17جولائی کوختم ہوئے تھے اور میں نے چارج18جولائی کولیا . چیئرمین راولپنڈی بورڈ نے نتائج میں ردوبدل کامعاملہ نوٹس میں آتےہی تحقیقات کاحکم دے دیا اور2رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی. ذرائع بورڈ کا کہنا ہے راولپنڈی بورڈنےصوبائی وزیرفیاض چوہان کےبیٹےکاایف ایس سی کانتیجہ روک لیا جبکہ فیاض چوہان نے اس سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ جوذمے دارہے،اسکےخلاف انکوائری کریں گے. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ٹک ٹاک ماڈلز حریم شاہ اور صندل خٹک کو مبشر لقمان کے جہاز کے قریب ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، سینئر صحافی نے جہاز میں سے قیمتی اشیاء کی چوری کی وجہ سے پولیس میں حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف درخواست دائر کرا دی ہے. تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک، پاکستان کا بچہ بچہ اس بخار کا شکار ہوگیا ہے ،سرکاری محکموں کے خواتین و حضرات اس ایپ کا بے دریغی سے استعمال کر رہے ہیں ، آئے روز مختلف قسم کی ویڈیوز دیکھنے میں ملتی ہیں، ٹک ٹاک کا شکار پاکستانی سیاستدان بھی ہو چکے ہیں ابھی کچھ روز قبل ہی معروف ٹک ٹاک ماڈلز صندل خٹک اور حریم شاہ نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کچھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں تو سوشل میڈیا پر طوفان اُمڈ آیا، فیاض الحسن چوہان کو ان ویڈیو کو بعد تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ،انہی ماڈلز کی جانب سے مبشر لقمان کے جہاز کے قریب ویڈیو بھی بنائی جس پر سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ انکے جہاز سے قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں ہیں، فیاض الحسن چوہان کی ایما پر دونوں ماڈل میرے جہاز میں گئیں اور وہاں سے لاکھوں رپوے مالیت کے کیمرے اور قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہوگئیں، مبشر لقمان کی جانب سے پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے. خیال رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ اور صندل خٹک کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ ’’ ناظرین ہم لوگ آپ سے کچھ کہنا چاہتے ہیں، آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ ہماری کچھ ویڈیو ز وائرل ہوئیں ہیں جو کہ ہیلی کاپٹر اور جہاز میں بنائی گئی ہے، اس ویڈیو میں جو جہاز دکھایا گیا تھا وہ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا تھا، اس ویڈیو کے بعد بہت سے ایشوز آرہے ہیں، ہمیں مبشر لقمان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ وہ ہمیں پولیس کو پکڑوا دیں گے، یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے، پہلے تو آپ نے ہمیں خود بھیجا کہ جائیں اور میرے جہاز کے پاس جا کر ویڈیو بنا لیں، اب اگر ہم نے بنا لی ہے تو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ میں آپ کے گھر آجاؤں گا، کسی لڑکی کو دھوکہ دینا کونسی شرافت ہے؟ یہ آپ کو شبہ ہی نہیں دیتا، اگر آپ کسی کو جہاز میں بیٹھاتے ہیں تو پھر حوصلہ بھی رکھا کریں ‘‘.

..

Top