single photo

انٹربینک مارکیٹ میں خلاف توقع ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں خلاف توقع ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا تاہم انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی مہنگی ہونے کی بجائے مزید 12 پیسے سستی ہوگئی . تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا .

ضرور پڑھیں: ڈالر کی قیمت کو پھر سے پر لگ گئے، مسلسل چوتھے روز اضافہ ریکارڈ

گزشتہ 2 ماہ کے دوران ڈالر روپیہ کے مقابلے میں 7 روپے تک سستا ہوا ہے. پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 163 روپے سے کم ہو کر 156 روپے سے کچھ زائد کی سطح پر ہے. تاہم جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کچھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. اوپن مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کا اضافہ ہوا. یوں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 156 روپے 60 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی. تاہم حیران کن طور پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر انٹربینک مارکیٹ پر نہیں پڑا. عمومی طور پر اگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو تو انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو جاتا ہے. جبکہ اگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو تو انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے.تاہم جمعرات کے روز معاملہ کچھ الٹ رہا. اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا تو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 12 پیسے کی کمی ہوگئی. کاروباری روز کے اختتام پر ، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 12 پیسے سستا ہو کر 156 روپے 18 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی. دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا 100 انڈیکس 591.78 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 31546.61 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا.

..

ضرور پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ، 156 روپے 20 پیسے پر فروخت

Top