single photo

صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایسی تصاویر لہرادیں کہ عارف علوی بھی پریشان ہوگئے

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان ان پارلیمانی رہنماﺅں کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کرتے رہے جو مختلف کیسز کے باعث اسیر ہیں . صدر مملکت کے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی تصاویر اٹھا کر صدر مملکت کے ڈائس کے سامنے احتجاج کرتے رہے .

ضرور پڑھیں: مریم نواز بھی دھرنے سے خطاب کرسکتی ہیں،فضل الرحمان کا ان ہاؤس تبدیلی کا اشارہ،اے پی سی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تصویر اٹھا کر احتجاج کیا. اپوزیشن ارکان کی جانب سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران نیب کے خلاف بھی احتجاج کیا گیا اور ارکان ’نیب قانون ، کالا قانون ، نامنظور نامنظور ‘ کے نعرے لگاتے رہے.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

Top