single photo

صدر مملکت کا فی البدیہہ خطاب، اپوزیشن ارکان نے وہ کام کردیا کہ عارف علوی بھی مسکرانے پر مجبور ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھرپور ہنگامہ آرائی کی گئی . اپوزیشن ارکان نے صدر مملکت کی فی البدیہہ تقریر کے دوران خوب نعرے بازی کی .

ضرور پڑھیں: چئیرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے والے اپوزیشن ارکان سینیٹ کارڈ لانا بھول گئے

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وزیر اعظم کے معاونین خصوصی اور مشیران نے شرکت کی. اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا. اپوزیشن ارکان نے صدر مملکت کے ڈائس کا گھیراﺅ کرلیا اور ’ گو نیازی گو‘ کے نعرے لگاتے رہے، بعض اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے. اپوزیشن کے احتجاج کے باعث وزیر اعظم عمران خان نے کانوں میں ہیڈ فون لگالیے اور تسبیح کے دانے گراتے رہے. صدر مملکت کے خطاب کے دوران بعض اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر صدر مملکت پر شادی میں برسائے جانے والے نوٹوں کی طرح اچھالیں توعارف علوی بھی مسکرانے لگے تاہم انہوں نے اپنا خطاب جاری رکھا. ایک موقع پر جب اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی حد سے زیادہ بڑھی تو صدر مملکت نے انہیں مخاطب کرکے کہا ’ خواتین و حضرات آپ شور بھی مچاتے جائیں اور بات بھی سنتے جائیں تو اچھا ہوگا.‘

..

ضرور پڑھیں: وزیرمملکت حماد اظہر نے اپوزیشن ارکان کی عدم موجودگی میں ہی بجٹ تقریر شروع کر دی،اجلاس میں آمد پر شہبازشریف اوردیگر اراکین کا حیرت انگیزردعمل

Top