single photo

عثمان بزدار کے بھائی کے کرتوت بے نقاب ۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب کے لیٹر پیڈ پر کیا احکامات صادر کرتے پھر رہے ہیں ؟ ثبوت بھی سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کا لیٹر پیڈ استعمال کرنے کا الزام لگ گیا . تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے بھائی سردار جعفربزدار نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا لیٹر پیڈ استعمال کیا جس پر ایک گاڑی کا نمبر درج ہے .

لیٹر پیڈ پر تحریر کیا گیا ہے کہ گاڑی کا مالک قریبی عزیز ہے. لیٹر پیڈ پر سردار جعفر بزدار کا نام واضح طورپر درج ہے. لیٹر پیڈر کی تصویر ایک ٹریفک وارڈن نے بنائی. مذکورہ گاڑی کے مالک نے اس لیٹر پیڈ کی لیمینیشن کروائی ہوئی تھی اور وہ شہر میں جگہ جگہ یہ لیٹر پیڈز دکھا کر چالان ہونے سے اپنی جان چھڑاتا تھا. یاد رہے اس سے قبل بھی سرکاری محکموں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر فراڈ اور نا معلوم افراد کی جانب سے عثمان بزدار کے نام پر فیک کالز کا انکشاف سامنے آیا تھا. میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کےنام پرجھوٹی کالز کا انکشاف ہوا تھا.جس معتلق کابینہ ونگ نے تمام محکموں کو مراسلہ بھی جاری کیا تھا.مراسلے میں بتایا گیا کہ مخلتف محکموں میں وزیر اعلیٰ کے نام پر کالز کی جا رہی ہیں. جس کے بعد تمام محکموں کو فیک کالز کی تحقیقات کا حکم دیا گیا .

پنجاب حکومت نے تمام محکموں کو الرٹ بھی جاری کیا تھا .جب کہ سرکاری محکموں کو کہا گیا تھا کہ نا معلوم افراد کی طرف سے عثمان بزادر کا نام لے کر فیک کالز کی جا رہی ہیں لہذا ایسی کالز سے محتاط رہا جائے.اگر کال کے ذریعے سے کوئی کام کرنے کا کہا جائے تو پہلے اس کی تصدیق کر لیں. تاہم اب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں. وزیر اعلیٰ کے بھائی سردار جعفربزدار نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا لیٹر پیڈ استعمال کیا جس پر ایک گاڑی کا نمبر درج ہے.لیٹر پیڈ پر تحریر کیا گیا ہے کہ گاڑی کا مالک قریبی عزیز ہے.لیٹر پیڈ پر سردار جعفر بزدار کا نام واضح طور پر درج ہے. لیٹر پیڈر کی تصویر ایک ٹریفک وارڈن نے بنائی.

..

Top