single photo

اہم عالمی ادارے نے پاکستان میں جاری سب سے بڑے منصوبے کو ناکام قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت کے تحت کام کرنے والے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ نے پاکستان کے پولیو پروگرام کو ʼناکامی کی جانب گامزن قرار دیتے ہوئے صورت حال کو دنیا کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے.ماہرین نے خیبر پختونخوا کو دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے ایمرجنسی سینٹرز قومی ایمرجنسی سینٹرز سے مطابقت نہیں رکھتے . انسداد پولیو مہم کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ٹیگ تجاویز پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے .

ضرور پڑھیں: قبائلی علاقوں میں بھی تبدیلی لانے کا وقت۔۔۔!!! عثمان بُزدار نے وہ کام کر دکھایا جو قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک کوئی وزیر اعلیٰ نہ کر سکا

اُن کے بقول پولیو کا وائرس اور اس کا پھیلاؤ انہیں ’ورثے‘ میں ملا ہے. ٹیگ خود بھی انسداد پولیو مہم کا حصہ ہے لہذٰا صرف پاکستان کو ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں.انہوں نے دعویٰ کیا کہ نومبر سے حالات میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی. انسداد پولیو کے لیے کام کرنے والے ٹینیکل ایڈوائزری گروپ (ٹیگ) کے ماہرین صحت سال میں دو مرتبہ ایسے ممالک کے پولیو پروگرام کا جائزہ لیتے ہیں جہاں تاحال اس مرض کا خاتمہ نہیں کیا جا سکا ہے. پولیو کی صورتحال پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے نے پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کو خطرناک قرار دیا ہے. انسداد پولیو پروگرام وزرات صحت سے لیکر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی سفارش کی گئی ہے.پولیو کے آزاد عالمی مانیٹرنگ بورڈ نے انسداد پولیو ایمرجنسی سیل کو ناکام جبکہ این ڈی ایم اے کو قدرتی آفات کی روک تھام کیلئے باصلاحیت ادارہ قرار دیدیا ہے.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو پاکستان میں وبائی صورت اختیار کر گیا ہے. وزارت صحت کا پولیو پروگرام ڈیڑھ سال سے مؤثر قیادت سے محروم ہے اور ایمرجنسی سیل پولیو وائرس کی روک تھام میں بری طرح ناکام رہا ہے.عالمی مانیٹرنگ ادارے کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس پاکستان میں جہاں چاہے حملہ آور ہو سکتا ہے. عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے پاکستان سمیت تین ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے جس کے تحت ان ممالک کے شہریوں اور وہاں زیادہ عرصے تک قیام کرنے والوں پر لازم ہو گا بیرون ملک سفر سے چار ہفتے قبل وہ انسداد پولیو کی ویکسین کا کورس مکمل کریں. عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستانی شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لئے پولیو کا سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہو گا.

..

ضرور پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی، آئندہ ہم کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، مودی حکومت کشمیریوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبا سکتی، وزیراعظم عمران خان

Top