single photo

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ، پاک فوج کا سپاہی شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک اور بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہوگیا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا .

ضرور پڑھیں: بھارتی فوج کا رات کی تاریکی میں وادی نیلم پر حملہ

بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی غلام رسول مادرِ وطن پر قربان ہوگئے. شہید فوجی اہلکار کا تعلق بہاولنگر سے ہے.

..

ضرور پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل اوسی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بدستورجاری

Top