single photo

آپ ڈاکٹر عامر لیاقت کی بات کر رہے ہیں ، ارے وہ تو ۔۔۔۔۔ اداکارہ وینا ملک نامور پاکستانی اینکر اور سیاستدان کے بارے میں کیا جذبات اور خیالات رکھتی ہیں ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک ٹوئٹر لائیو کیا جس میں مداحوں نے ان کی زندگی سے متعلق سوال کیے . ہم نیوز کے مطابق آپ کو پیار سے کیا کہیں؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ گھر والے انہیں وینی کے نام سے بلاتے ہیں لیکن مداح پیار سے جو بھی نام لیں گے وہ اچھا ہی ہوگا .

ضرور پڑھیں: خدا کسی کو یہ دن نہ دکھائے۔۔۔ پاکستانی اداکارہ وینا ملک موذی مرض کا شکار،حُسن جوانی سب بیکار ہو کر رہ گئے

رپورٹ کے مطابق فلموں میں کام کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی فلم میں کام کرنا چاہیں گی جن میں مسلمانوں کے متعلق حقیقت بیان کی گئی ہو اور پروپیگنڈا نہ ہو.حفیظ شیخ کے لیے ایک لفظ بول دیں؟ اس سوال پر وینا ملک نے جواب دینے سے انکار کردیا.عمران خان کو سپورٹ کیوں کرتی ہیں؟ اس سوال کے جواب اداکارہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جھوٹے نہیں ہیں، بد دیانت اورکرپٹ نہیں ہیں.ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اپنی شرائط پر کام کیا اور اپنی مرضی سے چھوڑا ورنہ شیوسینا کے غنڈوں میں اتنی مجال نہیں تھی کہ مجھے کچھ کہیں.وینا ملک نے کہا ان کے والد اور پاکستان کے عوام بھارت کام کرنے سے خوش نہیں تھے وہاں فنکاروں کی نشونما کیلئے ماحول بھی مناسب نہیں تھا.پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین سے متعلق وینا ملک نے کہا کہ ان کے پاس بہت علم ہے اور عامرلیاقت کے لیے دل میں احترام ہے.

..

ضرور پڑھیں: آپ ڈاکٹر عامر لیاقت کی بات کر رہے ہیں ، ارے وہ تو ۔۔۔۔۔ اداکارہ وینا ملک نامور پاکستانی اینکر اور سیاستدان کے بارے میں کیا جذبات اور خیالات رکھتی ہیں ؟ حیران کن انکشاف

Top