single photo

مولانا فضل الرحمان صاحب بلاول کے بیان کا مطلب ہے ’’جاگدے رہنا، ساڈے تے نہ رہنا‘‘،

اسلام آباد . (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان صاحب بلاول کے بیان کا مطلب ہے ’’جاگدے رہنا، ساڈے تے نہ رہنا‘‘، بلاول صاحب چاہتے ہیں کہ دھرنا مولانا صاحب اور ان کے مدارس کے بچے دیں اور وہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کو کرسی پر بیٹھ جائیں، پہلے دن کہا تھا کہ اپوزیشن ’’آپس میں سیاست کر رہی ہے‘‘،اصل میں ’’اپوزیشن کو خود اپوزیشن سے خطرہ‘‘ ہے .

ضرور پڑھیں: سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو غصے میں آگئے، سینیٹر فیصل جاوید کو بلاول کے جوتے کے برابرقراردیدیا،شدید ہنگامہ

بدھ کو اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا

کہ مولانا صاحب موروثی سیاست اور مال بچاؤ پارٹیاں آپ کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش کررہی ہیں، بلاول صاحب ملک کا دورہ کرنے کے بجائے کراچی کا دورہ کرکے وہاں پھیلے کچرے کی صفائی پر توجہ دیں. ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ وسائل سندھ کے غریب عوام تک نہیں پہنچ رہے، جب تک موجودہ پیپلز پارٹی سندھ میں مسلط ہے، سندھ اور اس کے عوام کا بھلا ممکن نہیں. انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب! وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر کے طور پر دنیا بھر میں مظلوموں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، جمعہ کے روز کشمیریوں کے حق کی آواز بلند اور بھارتی ظلم و جبر کو بے نقاب کریں گے،یہ وقت قوم کو تقسیم نہیں یکجا کرنے کا ہے.

..

ضرور پڑھیں: عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس دے دو ”ابو لے لو“،مراد سعید کی بلاول کو پیشکش،پرچی والا”حادثاتی چیئرمین“ قرار دے دیا

Top