single photo

چین کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش ہے ، چینی سفیر

پشاور(قدرت روزنامہ) چینی سفیر یاو جنگ کا کہنا ہے کہ چین کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش ہے . جامعہ پشاور میں بلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط کیلئے یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے، سینٹرل ایشیا ممالک کی سنجیدگی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، سی پیک منصوبے کے تحت سنٹرل ایشیاء ممالک قریب آئیں گے .

ضرور پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں 100 دن سے جاری کرفیو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور درندگی کی بدترین مثال ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

چینی سفیر نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر دکھ ہوا، پاکستان اور افغانستان میں امن انتہائی ضروری ہے،

طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، کشمیر کے مسئلہ پر چین کا موقف بالکل واضح ہے، چین بھارت کی یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے.

..

ضرور پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میںخونریزی کا خطرہ ہے ، دنیاکو اس سے بچنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط، یکطرفہ اقدامات اور وہاں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کرنے آیا ہوں،

Top