single photo

سعودی حکومت کا حج،عمرہ اور وزٹ ویزوں کی یکساں اور محض چند سو ریال فیس مقرر کرنے کا فیصلہ

جدہ . (قدرت روزنامہ) سعودی حکومت جلد ہی حج،عمرہ اور وزٹ ویزوں کی یکساں فیس 300 ریال مقرر کرنے کا اعلان کرنے والی ہے جس میں سال میں دو بار عمرہ کرنے والوں پر عائد اضافی فیس بھی ختم کرنا شامل ہے .

ضرور پڑھیں: سعودی حکومت نے ویزٹ ویزا پالیسی تبدیل کر دی

اس بات کا اظہار سعودی وزیر برائے حج و عمرہ محمد صالح بن بنتین نے سعودی گزٹ سے بات چیت کرتے ہوئی کیا .انھوں نے کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شاہی فرمان کے تحت حج و عمرہ اور وزٹ ویزا کی فیسوں کو یکساں کیا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے سعودی عرب حج و عمرہ کے لئے آنے والے مسلمانوں

کو سہولیات دینے کے ساتھ سعودی شعبہ سیاحت کو ویژن 2030 کے تحت فروغ دینا ہے.

..

ضرور پڑھیں: سعودی حکومت نے دوبارہ عمرے پر 2 ہزار ریال فیس ختم کردی

Top