single photo

پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاون مارچ میں شرکت کرنے سے صاف انکار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاون مارچ میں شرکت کرنے سے صاف انکار کردیا، بلاول بھٹو زرداریکا کہنا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے خود پہل کی اور اعلان کیا، ان کی سیاست اور ایشوز کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے ہیں تاہم ہمدھرنا سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے . تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیتعلمائے اسلام ف کے اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے .

ضرور پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے بعد ایک اور بڑی تنظیم نے اکتوبر میں مارچ کا اعلان کر دیا

جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت گرانے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے. مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بھی اس دھرنے میں شریک ہوں. لیکن اب پیپلزپارٹی نے اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے. جامشورو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے خود پہل کی اور اعلان کیا.انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی سیاست اور ایشوز کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے ہیں تاہم پیپلزپارٹی پہلے بھی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے دھرنا سیاست میں شریک نہیں ہوئی اور اب دھرنا سیاست سے خود کو دور رکھے گی. بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں تو شریک نہیں ہوں گے، تاہم وہ خود سے حکومت کیخلاف ملک بھر میں دورے کریں گے، جلسوں کا انعقاد کریں گے. وہ بھرپور انداز میں تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف آواز بلند کریں گے. یہاں واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی حمایت نہ ملنے کا امکان ہے. میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کو مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے کی تلقین کی ہے، تاہم شہباز شریف حکومت کیخلاف کسی دھرنے کا حصہ نہیں بننا چاہتے. 

..

ضرور پڑھیں: بلاول بھٹوکو اےپی سی کے اعلامیےکی پاسداری کرنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان

Top