single photo

’چین، افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے ہر اقدام کی حمایت کرے گا‘

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے امریکا افغان طالبان مذاکرات کے بے نتیجہ اور اچانک اختتام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان کے امن عمل کی کامیابی کے لیے ہر اقدام کی حمایت کرے گا . خیال رہے کہ افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ کے پر امن اختتام کے لیے امریکا اور طالبان کے مابین گزشتہ برس سے بات چیت کے متعدد ادوار ہوچکے ہیں .

ضرور پڑھیں: افغان صوبہ لوگر میں امریکی فوج کی بمباری ،افغان نیشنل آرمی کے چار اہلکار ہلاک ،چھ زخمی

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 استمبر کو افغان صدر اشرف غنی اور طالبان سے علیحدہ علیحدہ کیمپ ڈیوڈ میں طے شدہ خفیہ ملاقات کو منسوخ کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا. جس کے جواب میں طالبان نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات کی منسوخی سے امریکا کو پہلے سے زیادہ نقصان پہنچے گا. اس صورتحال پر پاکستان ونے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات معطل ہونے پر تمام فریقین کو تحمل سے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا تھا جامعہ پشاور میں 2 روزہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بی آر ٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین انفراسٹرکچر اور توانائی کے بعد پاکستان کے ساتھ صنعتی اور تجارتی تعلقات بھی بڑھانے کا خواہش مند ہے. اس موقع پر انہوں چینی سفیر یاؤ زنگ نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا بھی خیر مقدم کیا. انہوں نے کہا کہ چین طور خم سرحد پر کولڈ اسٹوریج، ہسپتال اور کسٹم کی سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے. اس کے علاوہ چینی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پشاور اور کراچی کو ملانے والی موٹروے کی جلد تکمیل چین کی دیرینہ خواہش ہے. اپنے خطاب میں چینی سفیر نے بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا. اس ضمن میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بین الاقوامی معاہدے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں لاگو ہوتی ہیں. خیال رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے 7 اور 8 ستمبر کے پاکستان کے دورے کے بعد 8 ستمبر کو مشترکہ اعلامیے میں چین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا. چینی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پوری توجہ دے رہے ہیں، کشمیر تاریخ کا ایک تنازع ہے جسے اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی قونصل کی متعلقہ قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے. انہوں نےمزید کہا تھا کہ چین، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو پیچیدہ بنانے والے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے.

..

ضرور پڑھیں: تقریباً 15 سو افغان تربیت یافتہ مسلح افراد اسلام آباد پہنچادیے گئے ہیں

Top