single photo

کیپٹن صفدر کے شریف خاندان کے حقیقی گھر داماد بن کر رہنے کا وقت آگیا، مگر کیسے ؟ حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اس وقت جیل میں قید ہیں . جس کے بعد اکثر اوقات نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر ہمیں ن لیگ کا پالیسی بیان دیتے اور نواز شریف کا پیغام پہنچاتے نظر آتے ہیں .

ضرور پڑھیں: کیپٹن صفدر نے ابھی تک نواز شریف کا خط ان کے بیٹے کو نہیں پہنچایا

اسی پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میں تو کیپٹن (ر) صفدر سے متاثر ہو گیا ہوں.وہ شخص جو گھر داماد بن کر اپنے سسر کی وجہ سے الیکشن جیتے،وہ اب ن لیگ کے سینئیر رہنماؤں خواجہ آصف،راج طفر الحق کی بجائے پارٹی کی پالیسی دے رہے ہیں.عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ کیا یہ جمہوریت ہے؟ نواز شریف تین بار اقتدار میں آئے کیا اب ان کا داماد مسلم لیگ ن پر بیان دے گا.عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ہمیں اگر نواز شریف اور مریم نواز جیل میں ہیں تو شہباز شریف تو جیل سے باہر ہیں وہ تو ن لیگ کا پالیسی بیان دے سکتے ہیں. واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا بیانیے کو مقبولیت ملی ہے ،اس عدالت کا سوچنا چاہیے جس کے جج کی ویڈیو دکھا کر فیصلہ لیا گیا . مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ یہاں تو فیصلے ویڈیو دکھا کر لئے جاتے ہیں ،جج نے اپنی ویڈیو میں کیا کہا .اصل پریشانی کی بات یہ ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو ججوں کو ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال اچھی نہیں، ڈیل کی باتیں سوائے افواہ کے کچھ نہیں.حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں رکھنے کا کیا نقصان ہوا ہے، ملک کا مستقبل جیل میں بیٹھے شخص سے جڑا ہے.

..

ضرور پڑھیں: کیپٹن صفدر وہ نہیں جو آپ کو نظر آتے ہیں بلکہ ۔۔۔ (ن) لیگی خاتون رہنما مائزہ حمید نے مریم نواز کے مجازی خدا کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

Top