single photo

بیگم کلثوم نوازہماری یادوں، دعائوں اور پاکستانی کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ‘شہبازشریف

لاہور(قدرت روزنامہ) کستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازہماری یادوں، دعائوں اور پاکستانی کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ،یہ دکھ ہمیشہ رہے گا کہ ایک اچھے انسان کو بستر مرگ پر بھی طنز کا نشانہ بنایا گیا . بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغا م میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ان تمام کو اللہ کے حضور معافی مانگنی چاہئے جنہوں نے ایک اچھے انسان کو دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے بھی دعا کے بجائے طنز کا نشانہ بنایا کلثوم نواز شریف کا انتقال ہم سب کے لئے ایک سبق ہے کہ سیاسی اختلاف پر بنیادی انسانی و اخلاقی قدروں کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں .

ضرور پڑھیں: شہبازشریف خود مجرم ہے، ان کی گارنٹی کون دے گا؟ عمران خان

انہوںنے کہاکہ جنت آشیانی کلثوم نوازشریف نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مختصر لیکن انمٹ سیاسی کردار ادا کیا. انہوں نے اس وقت آمر کو للکارا جب بڑے بڑے مرد میدان گھروں اور ڈرائنگ روم تک محدود تھے .ان کی جمہوریت کے لئے قربانیوں اور عزم کا ثمر تھا کہ ملک میں جمہوریت واپس لوٹی .ایک خالص گھریلو، تعلیم یافتہ، ادب شناس اور خاموش گو خاتون جس عزم وہمت سے آمریت سے ٹکرائی، وہ سیاسی تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ ہے . وہ آج مادر جمہوریت کے طورپر اپنی ہمیشہ کی یاد بن کر ہم میں موجود ہیں .وہ ایک شفیق ماں، وفادار شریک حیات، غمگسار بہن، رحم دل و دین دار، اسلامی ومشرقی اقدار پر کاربند مسلمان اور پاکستانی اور باہمت سیاسی رہنما تھیں.وہ ہماری یادوں، دعاوں اور پاکستانی کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی .شہباز شریفنے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کلثوم نواز کی تصویر بھی لگائی.

..

ضرور پڑھیں: تمام تیاریاں مکمل ۔۔۔نوازشریف کب تک بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں ؟ شہبازشریف نے دوٹوک اعلان کردیا

Top