single photo

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس پر خود نظر رکھنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس پر خود نظر رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے . وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کے بعد پنجاب پولیس نے بھی بڑے پیمانے پر اُکھاڑ پچھاڑ پر غور شروع کر دیا ہے .

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے فیصل جاوید کو کونسی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا؟ جانئے

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئی جی پنجاب سمیت پولیس کے تمام اعلیٰ افسران کو اپنا رویہ بہتر کرنے کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے . وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ پنجاب پولیس سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کے بعد کیا. ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم آفس میں ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا جہاں سے پنجاب پولیس کی ڈائریکٹ مانیٹرنگ کی جائے گی. وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پنجاب پولیس کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپناننے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے وکلاءگردی کا نوٹس لے لیا

Top