single photo

ملک سے باہر رہو اور آرام سے زندگی گزارو۔۔۔ ابوظہبی میں نواز شریف کی منتیں ترلے کون کرتا رہا ۔۔۔؟ وزیراعظم عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ ابو ظہبی میں نواز شریف کے منت ترلے کئے گئے کہ ملک سے باہر رہیں اور آرام سے زندگی گزاریں لیکن نواز شریف نے انکار کیا اور بیٹی کے ساتھ سیدھے جیل آئے . جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جہاں تک ڈیل کا تعلق ہے تو گفت و شنید کے بارے میں تو ملک کے گلی کوچے میں سب کومعلوم ہے .

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کو”اناڑی کھلاڑیوں“کے مشورے،چودھری شجاعت حسین نے بڑا دعویٰ کردیا

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوجب سزا ہوئی تو ان کولندن میں بھی روکنے کی کوشش کی گئی اور ابو ظہبی میں بھی ان کے منت ترلے کئے گئے کہ ملک سے باہر رہیں اور آرام سے زندگی گزاریں لیکن نواز شریف نے اس وقت بھی انکار کیا اور بیٹی کے ساتھ سیدھے جیل آئے . انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جب کلثوم نواز کی وفات پر پیرول پر باہر نکالا گیا تواس وقت بھی یہ کہاگیا کہ نواز شریف جب باہر ہونگے تو ان سے بات کرنے میں آسانی ہوگی لیکن نواز شریف نے پھر بھی کوئی معاملہ نہیں کیا . ان کا کہنا تھا کہ جس جج کی وجہ سے سپریم کورٹ کا سر شرم سے جھک گیا ، اس نے استعفیٰ نہیں دیا .انہوں نے کہا کہ جج کی ویڈیو نواز شریف نے تو نہیں بنائی تھی جن پر ویڈیو بنانے کا الزام تھا ، ان کو تو بری کردیا گیاہے .ان کا کہناتھا کہ جس جج کے کنڈکٹ سے سپریم کورٹ کے ججوں کے سر شرم سے جھک جائیں ، اس جج کے فیصلے کی حیثیت میری سمجھ سے بالا تر ہے . دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف کو کب اور کس نے تحائف دئیے، تفصیلات سامنے آ گئیں.نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو تحائف کی صورت میں ایک ارب روپے سے زائد منتقل کئے گئے،حسین نواز نے نواز شریف کو ایک ارب 16کروڑ 56 لاکھ 55 ہزار 303 روپے تحفے میں دئیے،دستاویزات کے مطابق حسین نواز نے 12 لاکھ 67 ہزار 568 یورو نواز شریف کو دئیے،نواز شریف کو ایک کروڑ ایک لاکھ 47 ہزار 755 ڈالرز تحفے کی صورت میں ملے،حسین نواز نے یہ رقوم نواز شریف کو 2010 سے 2017 کے دوران منتقل کیں.

..

ضرور پڑھیں: شیورٹی بانڈ کا معاملہ: وزیراعظم عمران خان کو دراصل کیا فکر ہے ؟ خود ہی بتا دیا

Top