single photo

تحریک انصاف بمقابلہ (ن) لیگ : کارکردگی میں کون آگے ۔۔۔۔ (ن) لیگ کے آخری 3 سالوں میں معاشی بہتری کی رفتار کیا تھی ؟ ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ن لیگ کے دور حکومت کے آخری تین سال2015 سے 2018 کی معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ 2015 سے 18 تک پاکستان کی معاشی کارکردگی خراب رہی ہے ، اس دوران لیبرفورس 45.2 سے کم ہوکر 44.2 فیصدہوگئی جبکہ روزگارمیں خواتین کاحصہ 22سے کم ہوکر 20.1 فیصدرہ گیا .

ضرور پڑھیں: تحریک انصاف کے آپسی اختلافات بڑھنے لگے۔۔۔۔ ایک اور اہم ترین رہنما ناراض ہوگئے،عہدہ لینے سے ہی انکار کردیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی خسارہ 6.5فیصدکوپہنچ گیا،جو 2017میں 5.8 فیصدتھا، بیروزگاری 5.8فیصدسے بڑھ کر 5.9 فیصد ہو گئی جبکہ ڈالر کا ریٹ 110 سے بڑھ کر 138 روپے 8 پیسے ہو گیا . 2015 تا 2018 میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرکم ہوئے، 2015میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرتھے.ایک اور خبر کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستانی معیشت کےحوالے سےخطرے کی گھنٹی بجا دی. ایشیائی ترقیاتی بینک نےمعاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی کی پیشگوئی کر دی. پانی کی قلت کےباعث زرعی شعبے کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا.تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی. رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں خطرناک کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے. رپورٹ کےمطابق رواں سال معاشی شرح نمو6فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.9فیصدرہے گی. خام مال مہنگا ہونے سے بڑی صنعتوں کی ترقی کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے.ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدرمیں تیزی کے ساتھ کمی سے مہنگائی ہوئی. رواں سال کےآخرتک مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے. پانی کی قلت کےباعث زرعی شعبے بھی بدحالی کا شکار ہے، پیدوار کا ہدف پورا نہیں ہوسکےگا. آمدن میں کمی اور اخراجات میں اضافے کےباعث بجٹ خسارے کا ہدف بھی حاصل نہیں ہوسکے گا. بیرونی قرضوں کی واپسی کے لیے بڑے قرضے لیے جا رہے ہیں.جبکہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں. گذشتہ سال کے مقابلے رواں سال برآمدات میں اضافہ ہوا. زراعت کےشعبے میں ترقی ہماری بنیادی ترجیح ہے. 10 ارب سے بڑا پراجیکٹ ایکنک میں لایا جائے گا. ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ ہوا.

..

ضرور پڑھیں: تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں بڑی وکٹ گرا دی، نامور شخصیت نے شمولیت اختیار کر لی، ٹائیگروں کے حوصلے بلند

Top