single photo

ٹیم سے کیوں نکالا ؟ نوجوان کرکٹر نے خودکشی کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ)کرکٹ کھیلنے کے مواقع نہ ملنے پر سابق انٹر نیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے خودکشی کرلی . تفصیلات کے مطابق سابق انٹر نیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے گزشتہ رات گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی .

ضرور پڑھیں: ٹیم کی تبدیلی کے بعد کپتان بھی تبدیل ۔۔۔!!! اہم وقت آگیا، وزیر اعظم عمران خان کے لیے ضروری پیغام

کے سی سی اے زون4کا کرکٹر محمد زریاب انڈر 19لیول پرکراچی کی نمائندگی کرچکا تھا تاہم بعد میں سلیکٹرز اور کوچز نے انہیں زائد العمر قرار دے کر ٹیم سے نکال دیا اور ان کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر محمد زریاب نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا .محمد حنیف کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو کوچز اور سلیکٹرز کے رویے نے خود کشی کرنے پر مجبور کیا ہے ،پی سی بی سے اپیل ہے کہ وہ فوری ایکشن لے کر دوسروں کے بچوں کو بچائے .

..

ضرور پڑھیں: فواد عالم نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کب اور کس ٹیم کیخلاف کھیلا تھا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

Top