single photo

بریکنگ نیوز: میدان کربلا میں ایک بار پھر قیامت کا منظر ۔۔۔۔ ایک ہی واقعہ میں درجنوں شہادتوں کی اطلاعات

بغداد(قدرت روزنامہ) کربلا میں عاشورہ کے روز بھگدڑ مچنے سے دو درجن سے زائد افراد جاں بحق اور کم سے کم 100 زخمی ہوگئے ہیں . عراق کے وزیرصحت نے بین الاقوامی میڈیا میں نشر خبر کی تصدیق کرتے ہوے کہا کہ ہلاک اور زخمی افراد کی صحیح تعداد فی الفور دستیاب نہیں .

وزارت صحت نے بتایا کہ بھگدڑ مچنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے.عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماتمی جلوس کے دوران میں گذرگاہ گرجانے سے بھگدڑ مچ گئی تھی. وزارت نے 17 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے.العربیہ کے مطابق 31 افراد جاں بحق اور 96 زخمی ہوئے ہیں.سکیورٹی ذرائع کے مطابق کربلا میں یہ واقعہ ماتمی جلوس کے آخری حصے میں پیش آیا ہے جس سے لوگوں میں افراتفری پھیلی اور بھگدڑ مچ گئی.کربلا میں دس محرم کے جلوس میں ہزاروں مقامی افراد شریک تھے جب کہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی اہل تشیع اس جلوس میں شرکت کے لیے آئے تھے.حکام کا کہنا ہے کہ آج کے دن کےلیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے تاکہ ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بروقت حفاظتی اقدامات کیے جائیں. دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کربلا میں ہونے والی بھگدڑ میں جاں بحق افراد میں پاکستانی شامل نہیں ہیں.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عراقی شہر کربلا میں بھگدڑ میں تیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، دفتر خارجہ نے اس سلسلے میں اطلاع دی ہے کہ جاں بحق افراد میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے.ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں، پاکستانی سفارت خانے کا کربلا میں کیمپ آفس صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہا ہے.ترجمان نے کہا کہ وہ غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہیں. یاد رہے گزشتہ روز عراقی شہر کربلا میں پیش آنے والے ایک افسوس ناک واقعے میں 31 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوئے، یہ افراد عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے جاں بحق اور زخمی ہوئے. عراقی حکومت کے مطابق جلوس کی گزر گاہ کا ایک حصہ منہدم ہونے سے یہ ہول ناک حادثہ پیش آیا، اس واقعے سے بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد اس کی لپیٹ میں‌ آ گئے. خیال رہے کہ یوم عاشورہ پر لاکھوں زائرین کربلا میں اکٹھے ہو کر نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ کے یوم شہادت کا غم مناتے ہیں.

..

Top