single photo

چھٹیوں کے بعد ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ))ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے اور آج ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہو گیاہے . تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 13 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے

.

ضرور پڑھیں: بچوں کی موجیں۔۔۔!!! حکومت نے سکولوں میں کتنی چھٹیوں کا اعلان کر دیا؟

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں آرہی ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے . سٹاک مارکیٹ میں شیئر کی ٹریڈنگ کا کام شروع ہوا تو100 انڈیکس 30 ہزار 467 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور 236 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 703 پوائنٹس پر ہے .

..

ضرور پڑھیں: پنجاب حکومت کا سموگ کے باعث سکولوں میں 2 چھٹیوں کا اعلان

Top