single photo

کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا . رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس نےاب تک 1500 سے زائد افراد کو اپنا نشانہ بنالیا ہے .

ضرور پڑھیں: ڈینگی کا جن بے قابو،پشاور میں 1ہزار ،راولپنڈی میں 250سے زائد مریض ڈینگی وائرس میں مبتلا، انتباہ جاری

عالمی ادارہ صحت کے سروے کے مطابق متاثرین میں سے 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین شامل ہیں.

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں رواں سال ڈینگی وائرس نے1549 سے زائد افراد کو اپنا نشانہ بنایا. اس بات کا انکشاف عالمی ادارہ صحت کے سروے میں کیا گیا ہے.

کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا سروے کے مطابق 1549 متاثرین میں سے 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین شامل ہیں،

متاثرین میں 20 سے 29 سال تک کے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے. رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس اب تک سات افراد کو موت کا شکار کرچکا ہے.

ماہرین طب کے مطابق لوگ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے مچھر مار ادویات کا استعمال کریں. گھر، گلی اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں. صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں.

..

ضرور پڑھیں: خیبر ایجنسی‘ جمرود میں ڈینگی وائرس بے قابو‘ مزید 20 افراد میں مرض کی تصدیق

Top