single photo

شعبہ تیل وگیس،براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے . سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19 میں پاکستان میں تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 308.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا

جومالی سال2017-18 کے مقابلہ میں 60.41 فیصد زیادہ ہے .

ضرور پڑھیں: براہ راست نشریات کے دوران خاتون رپورٹر کو بوسہ دینے والے کے خلاف مقدمہ دائر

مالی سال 2017-18 کے دوران پاکستان میں تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 192.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا. اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 13.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے . ملک میں گزشتہ مالی سال کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 1737.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا.

گزشتہ مالی سال کے دوران تعمیرات کے شعبہ میں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ دوسرے نمبر پر تیل وگیس کا شعبہ ہے جس میں سب سے زیادہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی.

..

ضرور پڑھیں: پی آئی اے نے پاکستان کے ایک اور شہر سے لندن کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

Top