single photo

اسلام آبادلاک ڈاؤن ، اہم حکومتی شخصیت متحرک ،جے یو آئی کے رہنماسے ملاقات، مذاکرات کی پیشکش

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبادلاک ڈاؤن ، اہم حکومتی شخصیت کی جے یو آئی کے رہنماسے ملاقات، مذاکرات کی پیشکش . تفصیلات کے مطابق جے یوآئی کی جانب سے اکتوبر میں اسلام آباد کولاک ڈاؤن کرنے کے اعلان کے بعد حکومت سخت پریشان ہے اورحکومت کی جانب سے جے یو آئی کی حکومت مخالف تحریک کو روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے .

ضرور پڑھیں: جے یو آئی کے دھرنے میں توسیع ، وفاقی پولیس کی مشکلات بڑھ گئیں

ذرائع کے مطابق حکومت میں شامل ایسی اہم شخصیت جن کے تعلقات جے یو آئی کی قیادت کے ساتھ ہیں کو رابطے رکھنے کا کہا گیاہے تاکہ کسی بھی صورت وہ اس احتجاج کو روک سکیں، ادھر جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں آزادی مارچ اور اسلام آبادلاک ڈاؤن کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے ، وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے گذشتہ روز جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل اور پارٹی میں  مولانا فضل الرحمن کے سب سے قریب تر سمجھے جانے والے رہنما علامہ راشد محمودسومرو سے ملاقات کی ہے،ملاقات کے متعلق ذرائع نے بتایاہے کہ وفاقی وزیرمحمدمیاں سومرونے جے یو آئی رہنما علامہ راشد محمودسومرو سے ملاقات کرکے اکتوبر میں حکومت مخالف تحریک کو موخر کرنے کی درخواست کی ہے اور وفاقی وزیر محمدمیاں سومرونے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی خواہش کابھی اظہار کیاہے، ذرائع کے مطابق علامہ راشدمحمودسومرونے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کو دوٹوک اندازمیں کہاکہ اب معاملات جے یو آئی کے ہاتھ میں نہیں رہے بلکہ حکومت مخالف تحریک تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے . اس سلسلے میں جب جے یو آئی سندھ کے رہنما علامہ ناصرخالد محمودسومرو سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر محمدمیاں سومرواور علامہ راشد محمودسومرو کے درمیان ملاقات ہوئی ہے اور جب دوسیاسی رہنما مل بیٹھتے ہیں تو یقیناسیاست کی موجودہ صورتحال ہی زیربحث ہوتی ہے ، البتہ انہوں نے ملاقات میں کیا باتیں ہوئی بتانے سے گریز کیا.

..

ضرور پڑھیں: جے یو آئی کے سینئر رہنما و رکن اسمبلی نے استعفیٰ دیکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Top