single photo

روڈ پرنس نے گاڑیوں کی مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کی تیاری کر لی، نئی گاڑی کب فروخت کیلئے پیش کی جائے گی اور اس کی خصوصیات کیا ہیں؟ پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ریگل آٹوموبائل انڈسٹریز لمیٹڈ نئی ہیچ بیک کے ذریعے مقامی آٹو مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے . گاڑیوں سے متعلق نجی ویب سائٹ ” پاک وہیلز“ پر شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق پرنس نئی 800cc ہیچ بیک کار متعارف کرانے کیلئے تیار ہے جو 5500 rpm پر 40 hp اور 3500-4500 rpm پر 60.5 Nm پیدا کرتی ہے .

ضرور پڑھیں: بریکنگ نیوز: تبدیلی سرکار کا سب سے بڑا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ۔۔۔ یہ کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کرے گااور اس سے سالانہ کتنے ملین ڈالرز آمدن ہو گیا؟ تحریک انصاف نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری دے دی

توقع کی جا رہی ہے کہ یہ گاڑی رواں سال کے دوسرے ششماہی میں سڑکوں پر آ جائے گی جس کی قیمت تقریباً 8.5 سے 9 لاکھ روپے ہوگی. یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریگل آٹوموبائلز اور DFSK گروپ آف چائنا گاڑیوں کی سمبلنگ کیلئے ٹیکنیکل معاہدہ کر چکے ہیں؛ یہ معاہدہ “پرنس” برانڈ نام کے تحت کام کر رہا ہے جو پاکستان بھر میں 3s ڈیلرشپس کے ذریعے پہلے ہی LCVs فروخت کر رہا ہے. کمپنی یہ کار دو ویرینٹس میں پیش کر رہی ہے جن میں سے ایک مینوئل اور ایک آٹومیٹک ہو گا جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120/130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے.

سوزوکی مہران اور حال ہی میں پیش کردہ یونائیٹڈ براوو اس نئی 800cc ہیچ بیک کی براہ راست مقابل ہیں جبکہ اس کی چند خصوصیات ذیل میں دی گئی ہیں. پاور ونڈوز پاور سٹیرنگ فوگ لیمپس کی لیس اینٹری تین سال یا ساٹھ ہزار کیلومیٹر کی وارنٹی الائے رمز روڈ پرنس پاکستان میں ایک مقبول موٹر سائیکل برانڈ ہے اور یہ کمپنی اب موٹر سائیکل سے چار پہیوں والی گاڑیوں کے شعبے میں جست لگا رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں پہلے سے گاڑیاں فروخت کرنے والی کمپنیوں کو سخت مقابلہ دے گی.

..

ضرور پڑھیں: جومانجی،دی نیکسٹ لیول کی تشہیر ،امریکی گلوکار نک جونس کا پاکستانیوں کیلئے پیغام

Top