single photo

میں حکومت واٹس ایپ سے نہیں بلکہ اس طریقہ سے چلا رہا ہوں ۔۔۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے شاندار بات کہہ ڈالی

کوئٹ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ میرے خاندان کا وزیراعلیٰ بننا سیاسی کامیابی ہے، حکومت کو واٹس ایپ سے نہیں بلکہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے مشورے سے چلا رہا ہوں، میں خود 40کے قریب واٹس ایپ گروپ کا ایڈ ہوں، جائیداد کے حوالے سے جو ٹیکسز ہیں وہ باقاعدگی سے جمع کرارہا ہوں . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میر جام کمال خان نے کہاکہ میری جماعت پر اسٹبلشمنٹ کا الزام لگانا آسان ہے لیکن اس حوالے سے اگر ہم تاریخ میں چلے جائیں تو بہت سے لوگ سامنے آئینگے کہ وہ کس طریقے سے حکومت میں آئے اور پھر واپس چلے گئے تھے، میرے دادا ،والد اور آج میں وزیراعلیٰ ہوں ، یہ سیاسی کامیابی ہے جو ہم نے ہمیشہ عوام کے ساتھ رہ کر حکومت کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے .

ضرور پڑھیں: میرے خاندان کا وزیراعلیٰ بننا سیاسی کامیابی،حکومت واٹس ایپ سے نہیں اتحادی جماعتوں کے مشورے سے چلارہا ہوں:جام کمال

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں حکومت واٹس ایپ سے نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے مشورے سے چلارہا ہوں،میں خود چالیس کے قریب واٹس ایپ گروپس میں ایڈ ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر خبریں چیک کرتا ہوں . دوسری جانب ایک خبر کے مطابق دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران دھیان دیں، ان کے حمایتی ساتھ چھوڑ رہے ہیں، حکومت کیخلاف کوئی سازش بھی نہیں ہورہی، پھر بھی سارے کام ٹھپ پڑے ہیں،عمران خان کے ترجیحی پراجیکٹ پناہ گاہوں غیرضروری کہہ کر فنڈزروک دیے گئے،اب سارا کام عدالتوں نے کرنا ہے،نوازشریف کی اپیل کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنا ہے،پلی بارگین یا ڈیل کا عمل بالکل رک گیا ہے. انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بڑی عجیب صورتحال ہوگئی ہے.عمران خان کہتے ہیں جب تک میری حکومت ہے عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے.اب اٹارنی جنرل انور منصور کی کیا پوزیشن ہے؟ جسٹس فائز عیسیٰ تو اب واپس آگئے ہیں.کیا عمران خان کو اتنے غلط مشورے دیے گئے تھے ؟کہ عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے ان کے معاملات خراب ہوگئے، اتحادیوں ،بیورو کریسی سے ان کے معاملات خراب ہوگئے. بیوروکریسی کو حکم دیا گیا کہ چھٹیوں میں کوئی آفیسر اس وقت تک اسلام آباد سے نہیں جائے گا جب تک وزیراعظم اجازت نامے پردستخط نہیں کریں گے.ہمارا سیاسی سسٹم فارغ ہورہا ہے،

پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن ہوگا مجھے نہیں پتا عارف علوی کیا خطاب کریں گے؟پروڈکشن آرڈرکس کے جاری ہوں گے ؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ بھارتی صدر نے تین ممالک کے دورے پر جانا ہے. شاہ محمود قریشی عوام کو بتا رہے ہیں کہ ہم نے فضائی حدود بند کردی ہے. ایک جہاز نہیں جائے لیکن باقی توساری فضائی حدود کھول رکھی ہے. صبح شام ان کی فلائیٹیں جا رہی ہیں. عوام کو خوشخبریاں سنا رہے ہیں. جبکہ تجارتی حدود ، فضائی حدود کھلی ہوئی ہے.اگر باقی بھی سب بند کردیا ہے پھر توٹھیک ہے.لیکن پوری بات کرتے نہیں ہیں.یہ بڑی بات ہے کہ 5اگست کے بعد ہماری وزارت خارجہ نے تیر مارا ہے؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اپیل لگنے والی ہے، سپریم کورٹ نے واضح کہا کہ جو فیصلہ کرنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنا ہے.ڈیل کا عمل پچھلے دنوں سے بالکل رک گیا ہے.کوئی پیسوں کی بات نہیں ہورہی ہے.اسی طرح بیوروکریسی نے کام کرنا روک دیا ہے.عمران خان کے پناہ گاہوں کے پروگرام کا معاشی ٹیم نے فنڈ روک دیا ہے. کہ یہ غیرضروری پراجیکٹ ہے.کوئی کام نہیں ہورہا ہے.اب سارا کام عدالتوں میں ہے، صدارتی آرڈیننس پارلیمنٹ سے منظور نہیں ہورہے. الیکشن کمیشن مکمل نہیں ہے. حکومت کیخلاف کوئی سازش بھی نہیں ہورہی، پھر بھی سارے کام رکے ہوئے ہیں، عمران خان دھیان دیں، حکومت میں حمایتی ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: سیکرٹ بیلٹنگ میں لوگ اپنی مرضی سے ووٹ دیتے :ہیں ، ارکان اپنے ضمیر کے مطابق وو ٹ دیئے ، جام کمال

Top