single photo

آئندہ سال حج کرنیوالوں کیلئے زبردست خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حج کو سستا بننے کے لیے حکومت نے بڑی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے . سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے عمارتیں کرائے پر لینے پر غور کیا جا رہا ہے،اس سال حج مہنگا ہونے پر حکومت کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب حکومت نے اس حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے .

ضرور پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں مکہ مکرمہ میں پہلا حج کس نے کیا؟ اسلامی تاریخ سے وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال حج 4لاکھ سے سستا ہونے کا امکان ہے.وزارت مذہبی امور نے 3 سے 5 سال کے لیے عمارتیں کرائے پر لینا کا فیصلہ کیا ہے.یہ فیصلہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے کیا گیا جس کی باقاعدہ طور پر وزیراعظم عمران خان کو بریفننگ بھی دی گئی.جب کہ دوسری جانب ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 10 ایئر پورٹس سے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا. وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ ایک لاکھ 29 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں جن میں سرکاری اسکیم سے 68 ہزار اور نجی اسکیم سے 61 ہزارحجاج وطن پہنچے. ترجمان کے مطابق 56 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے، عازمین 8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے‘وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں شروع ہوگئیں، سرکاری حج اسکیم کے 13ہزار حجاج مکہ مکرمہ جبکہ 42 ہزار مدینہ منورہ میں موجود ہیں. ترجمان کے مطابق ملک بھر کے 10 ایئر پورٹس سے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا.یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ ہمیں 47 مکاتب دیئے گئے تھے ، دوران حج 4 سے 5 مکاتب کی شکایات موصول ہوئیں ہیں جن کا اندراج کر لیا گیا ہے، شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کی جائے گی، منیٰ میں جو شکایات موصول ہوئیں ان کا فوری ازالہ کیا گیا. نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ چند عناصر نے سیاسی مقاصد کے لیے مسائل کو سوشل میڈیا پر اچھالا، حج کو بدانتظامی کا شکار حج بنانے کی کوشش کی گئی، یکطرفہ، منفی سیاسی پروپیگنڈہ کیا گیا. وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ ایک لاکھ 29 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں جن میں سرکاری اسکیم سے 68 ہزار اور نجی اسکیم سے 61 ہزارحجاج وطن پہنچے. ترجمان کے مطابق 56 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے، عازمین 8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے‘وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں شروع ہوگئیں.

..

ضرور پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں مکہ مکرمہ میں پہلا حج کس نے کیا؟ اسلامی تاریخ سے وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

Top