CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13328

  • Deaths
    281
  • Sindh
    4615
  • Punjab
    5446
  • Balochistan
    781
  • KP
    1864
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    59

بلوچستان کے سپوتوں نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے ،

کوئٹہ . (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سپوتوں نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے شہید کی موت قوم کی حیات ہے .

ضرور پڑھیں: بلوچستان میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 5 مئی تک توسیع

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید لیفٹیننٹ مسعود الرحمن کے گھر میں اہل خانہ سے اظہار یکجہتی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا. انہوں نے شہید لیفٹیننٹ مسعود الرحمن کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن کا سورج طلوع ہواہے جوشہداکی قربانیوں کا ثمر ہے کہ ملک دشمنوں کے عزائم ناکام ہوئے ملک کا بچہ بچہ وطن پر قربان ہونے کو تیار ہے کیونکہ پاک سرزمین شہداء کی امین ہے، انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت سے جو بن پائے گا کرے گی دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے عوام اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں اور بلوچستان کے غیور عوام یوم دفاع پر عہد کرتے ہیں کہ وطن دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کریںگے کیونکہ امن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا.

..

ضرور پڑھیں: بلوچستان میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی


Top