single photo

ہمارے وزیراعظم اسلام آباد چھوڑنے کیلئے تیار نہیں،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ مودی کئی ملکوں کا دورہ کرآیا ہے لیکن ہمارے وزیراعظم اسلام آباد چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں . جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مودی کئی ملکوں کا دورہ کرآیا ہے لیکن ہمارے وزیراعظم اسلام آباد چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں .

ضرور پڑھیں: تحریک انصاف میں 3 لوگ ایسے ہیں جو وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ کواس وقت تک پچیس ملکوں کا دورہ کرناچاہئے تھا لیکن وہ ہر اتوار ملتان میں اپنے مریدوں کے ساتھ کھڑے ہوکر پریس کانفرنس کردیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کے حوالے سے انٹیلی جنس اطلاعات موجود تھیں

لیکن حکومت چپ بیٹھی رہی.ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت برے تھے لیکن مودی یا کسی اورحکومت کی جرات نہیں ہوئی کہ کشمیر پر یہ انتہائی قدم اٹھاتی . انہوں نے کہا کہ مودی نے آج یہ کام کیو ں کیاہے ؟ کیوں 72سال پہلے نہیں کیا ؟

..

ضرور پڑھیں: احسن اقبال کی جانب سے احتجاج کی کال دے کر خود لندن چلے جانے پر زرتاج گل کی تنقید

Top