single photo

کیپٹن (ر) صفدر نئی مصیبت میں پھنس گئے ،بچ نکلنا مشکل

لاہور(قدرت روزنامہ)جوڈیشل کمپلیکس میں اہلکاروں سے ہاتھ پائی پر سابق وزیرا عظم محمدنوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا . مقدمہ ایس ایچ او اسلام پورہ کی مدعیت میں درج کیا گیا .

ضرور پڑھیں: اداکارہ صوفیا مرزا بری طرح پھنس گئیں ،مزید اداکاراﺅں پر بھی ایف آئی اے کی نظر

مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن(ر) محمدصفدر اور لیگی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا. پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے اور انہوںنے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی. ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹانے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھا پائی شروع کر دی. پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر)فدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: مسلمان اداکار رنگیلا ہندوئوں کے ایک مندر میںپنڈت کے روپ میں پھنس گئے اور سونے کی گائے کے سامنے سجدہ کرنے کی باری آئی تو کیا ہوا؟

Top