پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی فیس کے بعد میٹرو کا کرایہ بھی بڑھا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)عوام کی موجیں ختم ہو گئی ہیں کیونکہ پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ کر دیاہے . تفصیلات کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ منے منظوری دیدی ہے جس کے بعد کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو آگاہ کر دیا ہے .

ضرور پڑھیں: عثمان بزدار چھا گیا ۔۔۔!!! تعلیم اور صحت کے شعبے میں پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات ، عمران خان بھی شاباش دئیے بغیر نہ رہ سکے

تفصیلات کے مطابق کرایوں میں اضافے کے بعد میٹرو بس کی سبسڈی میں سالانہ تقریبا ڈیڑھ ارب روپے کمی ہو گی. پنجاب حکومت نے گزشتہ برس تک میٹرو بس پر سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی.خیال رہے کہ لاہور میٹرو بس پر روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار افراد سفر کرتے ہیں اور ان میں بڑی تعداد طلبہ کی ہوتی ہے. دوسرے نمبر پر مزدور طبقہ اس بس سروس کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں. حکومت کی جانب سے ایک سال کے دوران تین بار کرائے بڑھانے کی منظوری دی گئی لیکن بعد میں فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا تاہم اب دوبارہ منظوری دے کر باقاعدہ کیبنٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے.عوام کی جانب سے کرائے بڑھانے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: مالی بحران : مالی سال 2020-21ء میں پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت سے بھاری قرض لینے کا فیصلہ


Top