single photo

کشمیری بھارتی وزیر اعظم کو گھیرنے کیلئے تیار، مودی کیساتھ نیویارک میں کیا ہونیوالاہے؟پڑھئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان اگلے ماہ نیویارک جائیں گے لیکن ان کے نیو یارک جانے سے پہلے اس خطے میں اور بہت سے واقعات ہوں گے . پاکستان کے اندر باہر اور دائیں بائیں بھی بے شمار واقعات ہوں گے .

ضرور پڑھیں: بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بے بنیاد الزام تراشی کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کا پانی بند کرنے کا اعلان کر دیا

عوام نے کوشش کرنی ہے کہ وہ غلط لائن میں نہ آجائیں.کیونکہ پوری کوشش کی جائے گی کہ پیسے دے کر فلاں فلاں تحریک کو چلایا جائے .لیکن چاہے پاکستان میں جتنے بھی سیاسی مسائل یا اختلافات ہوں.اتنے سالوں سے کشمیر کے معاملے پر سب ایک پیج پر ہیں.

اب چونکہ عمران خان اگلے ماہ امریکا جا رہے ہیں تو اس سے ایک دن پہلے یا بعد میں مودی بھی جا رہے ہیں.جب کہ نیویارک میں کشمیری جمع ہو رہے ہیں اور وہ مودی کو وہاں گھیریں گے. شاہد مسعود نے مزید کہا کہ مودی نے عمران خان کو دیکھتے ہوئے نیویارک جانے کا اعلان کیا ہے.یاد رہے کہ اقوام متحدہ کاسالانہ اجلاس اگلے ماہ ستمبر میں نیویارک میں ہوگا.

..

ضرور پڑھیں: شاہ محمود قریشی نے ’شیو مندر ‘میں کھڑے ہوکر بھارتی وزیر اعظم کو بڑا چیلنج کردیا

Top