single photo

’پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال میں بھوک، بیروزگاری، مہنگائی کا سونامی آیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے پہلے ایک سال کے دوران ملک میں صرف بھوک، بیروزگاری اور مہنگائی کا سونامی آیا ہے .

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو ایک سال ہوگیا ہے لیکن وہ ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترے .

ضرور پڑھیں: میری ساری بھوک مر گئی

انہوں نے مزید کہا کہ ’عوام کا ووٹ چوری ہوئے ایک سال ہوگیا اس دوران مک میں بھوک، بیروزگاری اور مہنگائی کا سونامی آیا.‘

حکومتی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی کارکردگی رپورٹ جھوٹ پر مبنی اور ڈرامہ بازی تھی. مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے بتایا کہ ان جماعت نے تحریک انصاف کی حکومت کے جھوٹ کے خلاف جامع وائٹ پیپر لانے کا فیصلہ کرلیا. حکومتی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے پاس جھوٹے دعوؤں کے علاوہ کچھ نہیں ہے، یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے. لیگی ترجمان نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس ایک سال میں ایک کلومیٹر سڑک، کسی اسکول میں ایک کلاس روم، کسی ہسپتال میں ایک وارڈ تک نہیں بناسکی ہے تو حکومت کا سارا پیسہ کہاں چلا گیا ہے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ایک سال کے دوران 7 ہزار 6 سو ارب روپے کا قرضہ لیا ہے. مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں گیس کے نرخ میں 200 اور بجلی کے نرخ میں 35 فیصد تک اضافہ ہوا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان اس خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے. حکومتی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں 6 سو ارب روپے کی کمی آئی ہے.

..

ضرور پڑھیں: میری بھوک مر گئی

Top