دیر بالا (قدرت روزنامہ) دیر بالا میں دھماکے میں5افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے ، دھماکہ مسافر گاڑی کے قریب ہوا .
اے آر وائی نیوز کے مطابق دیر بالا کے علاقے حیاگئی میں مسافر بس کے قریب دھماکے میں 5افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے ہیں .
ضرور پڑھیں: بلوچستان کا دارالحکومت دھماکے سے گونج اٹھا
دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا .پولیس اورسکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے .
اس حملے میں مسافر بس کونشانہ بنایا گیا ، ابھی تک جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب خان کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم سے ڈبل کیبن گاڑی کو نشانہ بنایا گیا .
..ضرور پڑھیں: لندن پراسرار دھماکے سے گونج اٹھا،میلوں دور تک گونج سنی گئی