single photo

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، حفاظتی بندوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا

سکھر(قدرت روزنامہ) پنجاب میں بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے اور  گھنٹوں کے حساب سے کئی کئی ہزار کیوسک کا اضافہ ہورہا ہے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے اور سکھر بیراج کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار  جبکہ گڈو تا سکھر بیراجوں کے درمیان کچے کا بڑا علاقہ زیر آب آنے سے فصلیںبھی متاثر ہوئی ہیں،دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں پر بھی پانی کا دباؤ بڑھ گیا ہے ،گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 94 ہزار 787 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 54 ہزار 985 کیوسک،سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 28 ہزار 263 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 72 ہزار 888 کیوسک، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 59 ہزار 093 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 42 ہزار 288 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ آبپاشی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں مزید اضافہ کا امکان ہے .

.

ضرور پڑھیں: وفاقی حکومت کا دریائے سندھ پر بیراج بنانے کا اعلان

.

ضرور پڑھیں: دریائے سندھ میں طغیانی،سیلاب کا خطرہ،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے سیلاب الرٹ جاری کردیا

Top