single photo

ورلڈ کپ سے بغیر وجہ بتائے ڈراپ کرنے پر فرسٹریشن میں منہ پر پٹی باندھ کر احتجاج کیا :قومی فاسٹ باؤلر

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی فاسٹ باؤلر جنید خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کو مرکز نگاہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے تجربے کی بدولت محمد عامر اور وہاب ریاض کا خلاءپر کر سکتے ہیں . جنید خان نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی سکواڈ میں ان کا نام شامل تھا لیکن کسی وجہ کے بغیر انہیں ڈراپ کردیا گیا جس کے سبب بہت زیادہ مایوسی ہوئی اور منہ پر پٹی باندھ کر سوشل میڈیا پر خاموش احتجاج پر مبنی پوسٹ اسی فرسٹریشن کا نتیجہ تھی .

ضرور پڑھیں: ” آنکھوں پر پٹی باندھ کر مختلف مقامات پر گھمایا گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد۔۔“ لاہور سے اغواءہونے والی لڑکی مل گئی، افسوسناک انکشاف

بائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا تھا کہ انہیں بورڈ کے اس رویہ پر بہت زیادہ تکلیف ہوئی تھی کہ کسی نے ان کو اعتماد میں لینے کی ضرورت تک محسوس نہیں کی تاہم اب انہیں امید ہے کہ پی سی بی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان ان کے ساتھ انصاف کریں گے. پاکستان کی جانب سے 2015ءمیں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں اپنا 22 واں اور آخری ٹیسٹ کھیلنے والے جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو کئی میچز میں کامیابی سے ہمکنار کرا چکے ہیں

اور ہمیشہ 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن انہیں نظر انداز کیا جاتا رہا.ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں لہٰذا ان میں صلاحیت ہے کہ ان کی کمی پوری کرسکیں اور اگرچہ انہوں نے زیادہ تر کرکٹ برصغیر کی وکٹوں پر کھیلی ہے لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی باؤنسی وکٹوں پر ان کی کارکردگی ڈھکی چھپی نہیں جہاں وہ زیادہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور امید ہے کہ ان کی صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جائے گا.

..

Top