حب میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

حب (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر حب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے . ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے .


ضرور پڑھیں: کراچی میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد جاں بحق ہوگئے

میتوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں شناخت کا عمل جاری ہے، مقامی تھانے کی پولیس بھی اسپتال پہنچ گئی ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: شام کے شہر عفرین میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق


Top