وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب کو فون،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا . ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےروسی ہم منصب کوٹیلی فون کیا، وزیرخارجہ نے بھارتی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی .

ضرور پڑھیں: ادلب میں روسی، ترک عسکری ماہرین مارے گئے، روس کا اعتراف

ترجمان کا کہنا ہے

کہ شاہ محمود قریشی نے روسی وزیرخارجہ کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں جب کہ بھارتی اقدامات سے امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرات لاحق ہیں. ترجمان کے مطابق اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، روسی وزیرخارجہ نے پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کی اہمیت پر زوردیا جب کہ دونوں رہنماوٴں نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا.

..

ضرور پڑھیں: روسی اور شامی فوج کی ادلب،حلب میں بمباری سے 17 شہری جاں بحق


Top