single photo

یہاں پرانے حکمراں نہیں اب مودی کو واضح جواب دیں گے، علی زیدی

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے کہا ہے کہ قوم کشمیر کا سودا نہیں ہونے دے گی، مودی کو واضح جواب دیا جائے گا کیونکہ اب یہاں پہلے والے حکمران نہیں، بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی . یہ بات انہوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں کہی .

ان کے ہمراہ کے پی ٹی ریئر ایڈمرل (ر) جمیل اختر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے. وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ مودی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں کیونکہ جو آج مودی کررہا ہے وہی ماضی میں ہٹلر بھی کیا کرتا تھا لیکن اب مودی کو واضح جواب دیا جائے گا، قوم کبھی بھی کشمیر کا سودا نہیں ہونے دے گی، مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہم میں اتنی جرأت ہے کہ اسے منہ توڑ جواب دے سکیں،

اب پاکستان میں پہلے والے حکمران نہیں ہیں بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی. Ali zaidi 14 august 2019 ceremony at KPT حالیہ بارشوں میں کراچی کی صورتحال پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ آئی آئی چندریگر جیسی مصروف سڑک اس لیے نہیں ڈوبی کہ ہم نے برساتی نالے صاف کرلیے تھے تاہم اگر اس کا کریڈٹ کوئی اور لینا چاہتا ہے تو لے لے، کراچی میں لوگوں کے گھر ڈوبے ہیں جس کے لیے ہم سب اپنے ضمیر کو جواب دہ ہیں. علی زیدی نے کہا کہ کراچی کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے میں ہمہ وقت مصرو ف رہا اور گھر والوں کے ساتھ عید بھی نہ مناسکا، وزارت بہت بڑی ذمہ داری ہے اور میں اس کے لیے وزیر اعظم کو جواب دہ ہوں، ہمیں قائد اعظم کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں کھڑے ہیں. وفاقی وزیر نے ملک کی معاشی ترقی کے لیے بلیو اکنامی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کو شپنگ نیشن بنا کر رہیں گے جس طرح کراچی کے برساتی نالوں کو صاف کیا ہے.

..

Top