single photo

نہاتے وقت ایک ایسا کام جس سے آپ سنگین بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔۔ اگلی بار نہانے سے قبل آپ بھی جان لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ماہر جلد ڈاکٹر کرسٹی کڈ نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ کمر پر نکلنے والے دانوں کی ایک اہم وجہ ہمارے نہانے کا انداز بھی ہے . دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق م ڈاکٹر کرسٹی کا کہنا ہے کہ کمر پر دانے بنیادی طور پر کچھ ایسے ہارمونز کی وجہ سے نکلتے ہوتے ہیں جن کے باعث بالوں کی جڑوں میں موجود گلینڈ زیادہ چکنائی پیدا کرنے لگتے ہیں .

ضرور پڑھیں: نہانےسے5منٹ پہلے یہ تیل لگائے۔بہت ہی پاورفل ٹوٹکہ

ان گلینڈز سے چکنائی کے زیادہ اخراج کی وجہ سے جلد پر دانے اور پھنسیاں بننے لگتی ہیں. این ایچ ایس کے مطابق 50 فیصد خواتین اور40 فیصد مردوں میں زیادہ 20 کی دہائی میں ایسا ہوتا ہے.ڈاکٹر کرسٹی کہتی ہیں کہ ہم میں سے اکثر لوگ نہاتے

ہوئے جب سر پر شمپو یا کنڈیشنر لگاتے ہیں تو بالوں کو اچھی طرح پانی سے دھوئے بغیر ا باقی جسم کو بھی دھونا شروع کردیتے ہیں. خصوصاً کنڈیشنر ایسی حالت میں ہمارے بالوں سے بہتا ہوا باقی جلد پر بھی چلا جاتا ہے اور اس پر ایک چکنی تہہ بنادیتا ہے، جو بعدازاں دانوں اور پھنسیوں کا سبب بنتی ہے. انہوں نے اس مسئلے کا سادپہ حل بتاتے ہوئے کہا کہ سر کے بالوں کو پہلے اچھی طرح دھولیا جائے اور انہیں پانی سے اچھی طرح صاف کرنے کے بعد ہی باقی جسم کو دھویا جائے. اس آسان احتیاط سے آپ کمر پر نکلنے والے دانوں سے بچ سکتے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: نہانے سے پہلے یہ تحریر ضرور پڑھ لیں

Top