single photo

بھارتی فوج کا آزاد کشمیر میں بڑے ایکشن کاخطرناک منصوبہ،پاک فوج نے خفیہ ذرائع سے پتہ چلا لیا

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے اقدام سےنظر ہٹانے کیلئے آزادکشمیر میں ایکشن کا پروگرام بنا رکھا ہے لیکن پاکستانی فوج کو پتا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں ایکشن لینے کا پروگرام بنایا ہوا ہے، نریندر مودی ہم تیار ہیں جو کرو گے، ہم آخر تک جائیں گے، پاکستانی فوج اور قوم تیار ہے ، قوم فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی . وزیراعظم نے مزید کہا کہ مودی کشمیریوں کو کبھی بھی غلام نہیں بنا سکتا، ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے لیکن پاکستانیفوج اور قوم تیار ہے، وقت آگیا ہے کہ بھارت کو سبق سکھایا جائے .

ضرور پڑھیں: ففتھ جنریشن وار دراصل کیا ہے اور اس کا نام لے کر پوری دنیا کو کون ڈرا رہا ہے ؟ پاک فوج کے ایک ریٹائرڈ افسر کی معلومات سے بھر پور تحریر

وزیراعظم عمران خاننے کہا کہ کہ مودی نے کشمیر پر اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے. جو کہ اس کی بہت بڑی سٹریٹجک غلطی ہے. اسے یہ کارڈ بہت مہنگا پڑے گا. عمران خاننے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہبھارت نے آزاد کشمیر پر حملے کا پلان بنایا ہوا ہے.

مودی کو پیغام دیتا ہوں ، جو وہ کرے گا، اس کاجواب دیں گے. مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا. پاک فوج پوری طرح مستعد اور ہوشیار ہے. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مودیکے نظریئے نے اس کے اپنے ہی قانون کو رد کر دیا. گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، آر ایس ایس کے پیچھے ہندوستان کا ماضی ہے، انتہا پسندانہ نظریے نے گاندھی کا قتل کیا، پوری دنیا کشمیری عوام کیلئے فکر مند ہے. اس وقت دنیا کی نظر کشمیر کے معاملے پر ہے، دنیا میں کشمیر کی آواز اٹھانے والا سفیر بنوں گا، ملک جنگ سے نہیں، نظریہ ختم ہونے سے تباہ ہوتے ہیں، آر ایس ایس کا جن بوتل سے نکل چکا، اب واپس نہیں جائے گا، مسلمان بھارت میں خوف کی فضا میں رہ رہے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کس حال میں ہیں؟ قوم کیلئے پریشان کن خبرآگئی

Top