single photo

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر کینیڈا کا بھارت کیخلاف اور کشمیروں کے حق میں بھرپور ردعمل

اوتاوا(قدرت روزنامہ) کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے . کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ با معنی مذاکرات کیے جائیں .

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کشمیر میں ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہے کینیڈا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال، وادی کی قیادت سمیت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے.انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی

حوصلہ افزائی کرتا ہے، تمام فریقین ایل او سی اور خطے میں امن برقرار رکھیں.

..

Top