single photo

پاکستان کے پسماندہ ترین علاقے میں شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان

کوئٹہ . (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بہت جلد شوکت خانم کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنا کر فرقہ واریت،رنگ و نسل اور امیر و غریب کے درمیان تفریق کو ختم کیا جائے گا،کوئٹہ اور بلوچستان کے نوجوان نئے پاکستان کے سفر میں تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،زندہ قومیں اپنی ہیروز اور آزادی کے نعمت کی قدر کرتی ہیں .

ضرور پڑھیں: وزیرِ اعظم کا تمام سرکاری ہسپتالوں کو شوکت خانم کی طرز پر جدید بنانے کا اعلان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو علمدار روڈ پر تنظیم ہزارہ نسل نو کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کیے جبکہ قاسم خان سوری نے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ ہزارہ قوم کے بہادر سپوت پاکستان اور بلوچستان کی پہچان اور مثبت چہرہ ہیں،وفاق میں اپنے حلقہ انتخاب اور بلوچستان کے عوام کی مفادات کا تحفظ

کرونگا،کوئٹہ کے گرلز سکولوں میں سہولیات کے فقدان،شہر میں پانی کے بحران کے خاتمے،لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی اور کھیلوں کے میدان کو آباد کرنے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم نے بھارت کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے مگر کشمیر کسی بھی صورت میں بھارت کے مظالم کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہیں اور آج یوم آزادی کے موقع پر بلوچستان سمیت ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے اجتماعات ہو رہے ہیں قاسم خان سوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان روشن ستارے کی طرح آگے بڑھ رہا ہے جو مستقبل قریب میں عالم اسلام کی قیادت کا فریضہ سر انجام دینے کے ساتھ امن کا گہوارہ بنے گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ و بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور صوبے بھر میں تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کی کمی، کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز، چائنا کے تعاون سے کوئٹہ میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے پانچ ٹیوب ویلز کا افتتاح، ڑوب تا کوئٹہ سی پیک شاہراہ کی تعمیر کا آغاز جیسے اقدامات اس کا واضح ثبوت ہے، قاسم خان سوری نے کہا کہ کوئٹہ کو ماضی کی طرح اس ایک بار پھر امن،سکون،بھائی بارے کا شہر بناکر اس کی روایتی حسن کو بحال کرنے کے لیے تمام طبقات کے لوگ حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ معاونت کریں تاکہ کوئٹہ کو پھر لٹل پیرس بنا کر بلوچستان کا مثبت تشخص پوری دنیا کے سامنے اجاگر کر سکیں.

..

ضرور پڑھیں: امریکہ میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں صفورا نامی ایک خاتون نے مجھ پر ۔۔۔۔۔۔ میشا شفیع کے الزامات کے تناظر میں علی ظفر کا ناقابل یقین انکشاف

Top