single photo

سعودی عرب کا بھارت میں 75 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کا بھارت میں 75 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ، سعودی کمپنی آرامکو کی جانب سے بھارتی کمپنی ریلائنس کے 20 فیصد شیئرز خریدے جائیں گے، یہ بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری ہوگی . بھارتی میڈیا کی جانب سے زور و شور سے نشر کی جانے والی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلامی خلیجی ملک سعودی عرب بھارت میں اس کی تاریخ کی سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے .

ضرور پڑھیں: ملکی معیشت بالآخر عروج کی جانب گامزن ہوگئی، اسٹاک مارکیٹ میں 14 سو پوائنٹ، سرمایہ کاری میں 2 کھرب روپے کا اضافہ

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے ریلائنس گروپ اور سعودی آئل کمپنی آرامکو کے درمیان معاہدہ طے پا

گیا ہے. مکیش امبانی کا دعویٰٰ ہے کہ سعودی کمپنی آرامکو کی جانب سے ریلائنس کے 20 فیصد شیئرز کی خریداری کی جائے گی. آرامکو ریلائنس کے کیمیکل شعبہ میں 75 ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کرے گی. اس سرمایہ کاری کے تحت سعودی عرب کی جانب سے یومیہ بنیاد پر 5 لاکھ بیرل خام تیل بھارت بھیجا جائے گا. یہ خام تیل ریلائنس کی آئل ریفائنری منتقل کیا جائے گا جو یومیہ 14 لاکھ بیرل خام تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے. بھارتی میڈیا سعودی عرب کی اس سرمایہ کاری کو مسئلہ کشمیر کے تناظر میں پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے. جبکہ دوسری جانب پاکستانی اور دیگر اسلامی ممالک کے سوشل میڈیا صارفین اس خبر پر خاصے سیخ پا ہیں. خاص کر پاکستانی اور کشمیریوں کی جانب سے سعودی عرب کی اس مبینہ سرمایہ کاری پر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے. تاہم 75 ارب ڈالرز کی اس سرمایہ کاری کے حوالے سے تاحال سعودی حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا.

..

ضرور پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب3ارب سے زائدکااضافہ،انڈیکس کی اونچی اُڑان

Top