چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی اعجاز سنجرانی کو صوبائی حکومت نے اہم ترین عہدے سے نواز دیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اعجاز سنجرانی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے چیئر مین سینیٹ کے چھوٹے بھائی اعجاز سنجرانی کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا اس حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر نے باقاعدہ نو ٹی

فکیشن جاری کردیا جبکہ اعجاز سنجرانی کی تعیناتی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ایکٹ 2018کے تحت عمل میں لائی گئی ہے جبکہ انہیں مراعات بھی اسی ایکٹ کے تحت دی جائیں گی ،واضح رہے کہ اعجاز سنجرانی سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے دور میں بھی معاون خصوصی رہے ہیں .

.

ضرور پڑھیں: اس اہم پراجیکٹ کے لیے وفاق،صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں۔۔۔ حکومت نے واضح کر دیا

.

ضرور پڑھیں: صوبائی حکومت سے برطرف شدہ طارق کلیم پھر جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس بن گئے


Top