single photo

وقت آگیا ہے کہ بھارت کو سبق سکھایا جائے: عمران خان

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کشمیریوں کو کبھی بھی غلام نہیں بنا سکتا، ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے لیکن پاکستانی فوج اور قوم تیار ہے، وقت آگیا ہے کہ بھارت کو سبق سکھایا جائے . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کہ مودی نے کشمیر پر اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے .

ضرور پڑھیں: بھارت نے تین پاکستانیوں کو رہا کر دیا ، یہ کون ہیں؟ جانئے

جو کہ اس کی بہت بڑی سٹریٹجک غلطی ہے. اسے یہ کارڈ بہت مہنگا پڑے گا.عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں

کہبھارت نے آزاد کشمیر پر حملے کا پلان بنایا ہوا ہے. مودی کو پیغام دیتا ہوں ، جو وہ کرے گا، اس کاجواب دیں گے. مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا. پاک فوج پوری طرح مستعد اور ہوشیار ہے. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مودیکے نظریئے نے اس کے اپنے ہی قانون کو رد کر دیا. یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں.آج کشمیریوں پر انتہائی مشکل وقت ہے.بی جے پی اور مودی کا اصل چہرہ دنیا میں بے نقاب کیا. ہمیں آر ایس ایس کے خوفناک نظریے کا سامنا ہے. ہندوستان کیساتھ مفادات کی کشمکش نہیں.ہم نظریے کیساتھ کھڑے ہیں، اس نظریئے کے پیچھے مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت ہے، آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر سے لی گئی، مودی اس کا رُکن ہے، یہ سمجھتے ہیں مسلمانوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں،

پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا. گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، آر ایس ایس کے پیچھے ہندوستان کا ماضی ہے، انتہا پسندانہ نظریے نے گاندھی کا قتل کیا، پوری دنیا کشمیری عوام کیلئے فکر مند ہے.اس وقت دنیا کی نظر کشمیر کے معاملے پر ہے، دنیا میں کشمیر کی آواز اٹھانے والا سفیر بنوں گا، ملک جنگ سے نہیں، نظریہ ختم ہونے سے تباہ ہوتے ہیں، آر ایس ایس کا جن بوتل سے نکل چکا، اب واپس نہیں جائے گا، مسلمان بھارت میں خوف کی فضا میں رہ رہے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: بریکنگ نیوز: بھارت اس کام سے باز آئے ورنہ نقصان کا خود ذمہ دار ہو گا ۔۔۔۔ خطرناک ملک کی دھمکی نے مودی پر کپکپی طاری کردی

Top