single photo

عید کے موقع پر مکھیوں کی بھرمار لیکن ان سے چھٹکارا کیسے پایا جا سکتا ہے؟ آسان گھریلو ٹوٹکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عید الاضحیٰ کا آج تیسرا روز ہے اور کئی گھروں میں آج بھی قربانیاں ہورہی ہیں لیکن اس موقع پر ایک مسئلہ بھی درپیش آتا ہے کہ ادھر گوشت کٹا اور اُدھر مکھیوں نے حملہ کیا . اس مسئلے سے بچنے کیلئے ململ کا پرانا دوپٹہ سرکہ ملے ہوئے پانی میں بھگوئیں اور نچوڑ کر گوشت پر ڈال دیں .

لونگوں کو لیموں میں پھنسا کر اس جگہ رکھ دیں جہاں گوشت موجود ہو‘ لونگ اور لیموں کی مہک مکھیوں کو پسند نہیں اور جب یہ دونوں ملتی ہیں تو انہیں وہاں سے بھاگنا ہی پڑتا ہے .

مکھیاں بھگانے والا اسپرے بنانا چاہتے ہیں تو 4 پیالی سیب کے سرکے میں 20 قطرے تلسی کے تیل‘ 20 قطرے پودینے کا تیل‘ دو کھانے کے چمچے زیتون کا تیل اور ایک کھانے کا چمچہ برتن دھونے والا لیکوئیڈ سوپ ملا کر چھڑک دیں .

لیونڈر کی مہک سے مکھیوں کو نفرت ہے ‘گھر کے داخلی دروازے کے قریب لیونڈر کا پودا لگا دیا جائے تو مکھیوں کی گھر میں آمد کا امکان بہت کم ہوجاتا ہے‘یااسکے پھول گھر کے اندر رکھیں . لیونڈر کی طرح مکھیاں اور مچھر لیمن گراس کی مہک بھی پسند نہیں کرتے‘لیمن گراس کا تیل ان کیڑوں کو گھر سے دور رکھنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے .

. .

Top