single photo

قوم آج یوم آزادی بھرپور ملی جوش وجذبے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منا رہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آج اہلِ پاکستان یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے ، شایان شان طریقے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ منا رہے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے . تفصیلات کے مطابق 14 اگست کا دن پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑی دھوم دھام، ملی جوش وجذبے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ سے منایا جارہا ہے .

ضرور پڑھیں: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی: وزیراعظم کا مظفرآباد میں ‘بڑے جلسے’ کا اعلان

ملک بھر میں سرکاری عمارتوں،سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے.یوم ازادی کے دن کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد میں توپوں کی سلامی ،وفاقی دارالحکومت میں 31،صوبوں میں 21،21توپوں کی سلامی سے گا.مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی.اس موقع پر قوم ہرقیمت پرملک کادفاع کرنےکاعزم کرے گی . کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاجائیگا، سکولوں اور کالجوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ رنگا رنگ تقاریب،تقاریرکا اہتمام بھی ہوگا، گھروں میں بچوں،جوانوں اور بوڑھوں کا جوش و خروش توقابل دیدہوگا .

..

ضرور پڑھیں: اپوزیشن جماعتیں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے غائب نہیں تھیں ، انہیں غائب کر دیا گیا تھا

Top